• news

ایران گیس منصوبے کو پابندیوں کے خاتمے سے منسلک کرے: وزیر پٹرولیم

  واشنگٹن/اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان نے ایران سے گیس پائپ لائن کے معاہدے پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  وہ  اربوں ڈالرز کے گیس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کو ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے سے منسلک کرے، ایران سے گیس حاصل کرنے کی صورت میں  پاکستان کو امریکہ سمیت بین الاقوامی  برادی کی پابندیوں کا سامنا کرنا  پڑ سکتا ہے، درمیانی مدت کیلئے  پاکستان کے توانائی بحران کا حل مائع قدرتی گیس کی درآمد ہی سے ممکن ہے، گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی  نے کہا  کہ تہران سے کہا گیا ہے کہ اربوں ڈالرز کے گیس پائپ لائن کے معاہدے کا دوبارہ جائزہ لے کر اس منصوبے ہر عمل درآمد کو ایران پر عائد تعزیرات کے خاتمے سے منسلک کر دیا جائے۔ عباسی نے کہاکہ ’ڈیزائن تیار ہوگیا ہے، جگہ کی حدبندی بھی  ہوگئی ہے، زمین کل سے حاصل کرنا شروع ہو جائے گی لیکن مسئلہ پابندیوں کا ہے۔ پس اس کے نتیجے میں منصوبے کے لیے پیسہ نہیں ملے گا، کوئی ٹھیکیدار نہیں آئے گا۔ یہاں تک کہ کمپریشن ایکوپمنٹ بھی  نہیں ملیں گے۔ آپ پائپ لائن بنا بھی لیتے ہیں اور ہم نے  جس وقت وہاں سے گیس  لی تو ہم  پر پابندیاں عائد ہوجائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن