کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندا‘ سرمایہ کاری مالیت میں 47 ارب سے زائد کمی‘ لاہور میں بدستور ملاجلا رجحان
کراچی + لاہور ( مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر ) کراچی اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو اتار چڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 27200 کی نفسیاتی حد سے گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں47 ارب 88 لاکھ روپے سے زائدکی کمی مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 110.16 پوائنٹس کمی سے 27148.52 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں47 ارب 88 کروڑ 27 لاکھ 71 ہزار 126 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر 65 کھرب 44 ارب 13کروڑ41 لاکھ 42 ہزار 947 روپے ہوگئی ۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز ملا جلا رحجان رہا ایل ایس ای 25 انڈیکس 0.52 پوائنٹ کے اضافہ 5136.84 مارکیٹ میں کل 20 لاکھ 28 ہزار 300 حصص کا کاروبار ہوا مجموعی طور پر 91 کمپنیوں کا کاروبار ہوا 21 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 24 کمپنیوں میں کمی جبکہ 46 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔