• news

اداکارہ ندا چودھری کے والد انتقال کر گئے

لاہور (کلچرل رپورٹر)  فلم اور سٹیج  کی معروف اداکارہ ندا چودھری کے والد گزشتہ  روز  انتقال کرگئے۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے۔ انہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ  میں فنکاروں سمیت مختلف   شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے شرکاء میں فلمساز  جونی ملک‘ فلمساز قیصر ثناء اللہ‘  سٹیج ڈراموں کے  پروڈیوسر علی رضا‘ نجم زیدی اور گاگا شامل تھے۔ اداکارہ آفرین‘ سیمی خان اور دیگر اداکارائوں نے ان کے گھر جا کر ان سے تعزیت کی۔

ای پیپر-دی نیشن