فلم اردو ہو یا پنجابی معیار بہترین ہونا چاہئے: صائمہ نور
لاہور(آئی این پی) اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم اردو ہو یا پنجابی معیار بہترین ہونا چاہئے‘ اسٹوڈیوز کی رونقیں بحال کرنے کیلئے سب کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ جتنی زیادہ نئی فلمیں بنیں گی فلم انڈسٹری اتنی زیادہ مضبوط ہو گی۔ اداکارہ صائمہ نور نے کہا کہ پاکستان میں صرف پنجابی نہیں اردو فلموں کو بھی پسند کیا جارہا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ فلم پنجابی ہو یا اردو اگر ہم نے انڈسٹری کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو اس کیلئے معیار پر خصوصی توجہ دیناہو گی۔