• news

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ہالینڈ آئرلینڈ کو ہرا کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گیا‘ زمبابوے نے نے متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی

سلہٹ (سپورٹس ڈیسک/آئی این پی) ہالینڈ نے  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ رائونڈ کے اہم میچ میں آئر لینڈ کی جانب سے جیت کیلئے دیا گیا 190 رنز کا ہدف 13.5 اوورز میں  4 وکٹو ں کے نقصان پر حاصل کر کے  نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا‘ ہالینڈ کی کامیابی سے آئر لینڈ‘ زمبابوے اور متحدہ عرب اما رات کی ٹیمیں ٹاپ 10 کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔موجودہ عالمی کپ کا تیز ترین میچ دونوں جانب سے مجموعی طو رپر 30 چھکے اور 25 چوکے لگائے گئے‘ ہالینڈ کی ٹیم نے 19 چھکے لگا کر ایک میچ میں  چھکوں کانیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو یہاں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے آخری کوالیفائنگ میچ میں نیدرلینڈ نے ٹاس جیت کرآئرلینڈ کو بیٹنگ کاموقع دیا۔ آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 189 رنز بنا کر ہالینڈ کو فتح کیلئے 190رنز کاہدف دیا۔ آئرلینڈ کا سپرٹین میں رسائی کیلئے اس  میچ میں فتح حاصل کرنا ضروری تھا  تاہم  189 رنز بنا کر بھی وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے۔ ہالینڈ کے بلے بازوں نے چوکوں اور چھکوں کی  بارش کر دی اور190 رنز کا ہدف تقریباً 14 رنز اوسط سے 13.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔  ابھی تک گروپ بی میں زمبابوے ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ  ایلٹن چگمبرا کی جارحانہ اننگ نے زمبابوے کا نیٹ رن ریٹ آئرلینڈ سے بہتر بنادیاہے۔ آئرلینڈ نے 20اوورز میں چاروکٹوں کے نقصان پر189رنز بنائے۔پال اسٹرلنگ 7، کپتان پورٹر فیلڈ 47اور ایڈجوائس 28رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ اینڈریو پوئنٹر اورکیون اوبرائن نے چوتھی وکٹ پر45گیندوں پر  101 رنز کی شراکت داری قائم کی ۔ پوئنٹر 38بالز پر 57رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ اوبرائن 16گیندوں پر 41رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہالینڈ کی طرف سے مائی برگ نے 23 گیندوں پر 63 ‘ کوپر نے 15 پر 45 اور بریسی نے 22 گیندوں پر 40 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی دلا دی۔ ہالینڈ کی  ٹیم نے 37 گیندیں قبل 193 رنز  بنا کر رن ریٹ بہتر کر کے ٹاپ ٹین میں بھی جگہ بنا لی۔ مائی برگ کو تیز ترین 63 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔  زمبابوے نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم 9 وکٹوں پر 116 رنز بناسکی۔ شیمان انور 6، فیضان  آصف ایک، خرم خان 26، پٹیل 30، روحان مصطفی 4، امجد علی ایک، امجد جاوید 8، احمد رضا صفر، کامران شہزاد 21 رنز بناسکے۔ ولیمز نے 3، چٹارا اور سکندررضا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے نے ہدف 13.4 اوورز میں 5 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ مساکاڈذا 2، سکندر رضا 9، برینڈن ٹیلر 15، ولیمز صفر، سباندا 16 رنز بنا سکے۔ چیگمبورا 53 اور ماروما 22 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ چیگمبورا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن