• news

پاکستان میچ اس وقت ہار گیا تھا جب بھارت نے ٹاس جیتا شاہد آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، جنید خان، عمرگل میں سے کوئی بھی متاثر نہ کر سکا

کرکٹ تبصرہ… محمد صدیق      بالآخر بھارت نے ٹی ٹونٹی کے بہت اہم میچ میں پاکستان کو چاروں شانے چیت کر دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستان ورلڈکپ کے میچ میں بھارت سے ہار گیا بلکہ یہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ پاکستان کیلئے کہا جا سکتا ہے کہ جس ٹورنامنٹ میں ورلڈکپ کا لفظ استعمال ہوا ہے، پاکستان سے بھارت سے شکست ہی کھائی ہے۔ میچ پاکستان اُسی وقت ہار گیا تھا جب بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پاکستان نے بہت کمزور پرفارمنس دی۔ پورے میچ میں کسی وقت بھی پاکستان کھیل پر عبور حاصل نہ کر سکا۔ آفریدی، احمد شہزاد، محمد حفیظ، جنید خان، عمرگل غرض کوئی بھی متاثر نہ کر سکا۔ عمر اکمل اچھا کھیلے۔ کامران اکمل بدقسمت رہے، رن آؤٹ ہو گئے۔ ٹیم میں مڈل آرڈر میں لیفٹ ہینڈر بلے باز کی اشد ضرورت تھی۔ اگر سلیکٹروں کا اندھا معیار جنید خان اور عمرگل پر بقیہ میچوں میں رہا تو پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن