ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز‘ جنوبی افریقہ‘ انگلینڈ‘ بھارت پریکٹس میچز میں کامیاب
سوار (سپورٹس ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پریکٹس میچ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا، جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش، انگلینڈ نے نیوزی لینڈ اور بھارت نے آئر لینڈ کو شکست دیدی۔ ویسٹ انڈیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ آسٹریلوی ویمنز ٹیم 7 وکٹوں پر 128 رنز بنا سکی۔ بنگلہ دیشی ویمنز ٹیم نے 8 وکٹوں پر 85 رنز بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقن ٹیم نے ہدف 2وکٹوں پر پورا کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ انگلینڈ نے ہدف 9.2 اوورز میں 2 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ بھارتی ویمنز ٹیم نے 4 وکٹوں پر 148 رنز بنائے۔ آئرش ٹیم 9 وکٹوں پر 122 رنز بنا سکی۔