• news

پاکستان بھارت میچ بڑی سکرین پر دکھایا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام بنگلہ دیش میں ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ بڑی سکرین پر دکھایا گیا جس سے عوام کی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی۔ پنجاب سٹیڈیم میں عوام کی دلچسپی کے پیش نظرایس بی پی نے میچ بڑی سکرین پر دکھانے کا خصوصی طور پر انتظام کیا تھا جسے بچوں، بوڑھوں، مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے خوب انجوائے کیا۔ پنجاب سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن