• news

ایل این جی سروسزمعاہدے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد (اے پی اے ) وزارت پٹرولیم نے ایل این جی سروسزمعاہدے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی۔ چالیس کروڑکیوبک فٹ ایل این جی ٹرمینل کیلئے معاہدے کی سفارش کی گئی ہے،وزارت پانی و بجلی نے بھی بجلی کی درآمد کیلئے سمری کابینہ کوبھجوا دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم نے ایل این جی سروسزمعاہدے کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ، چالیس کروڑکیوبک فٹ ایل این جی ٹرمینل کیلئے معاہدے کی سفارش کی گئی ہے،آلنگے ٹرمینل کمپنی کیساتھ ایل این جی سروسز کا معاہدہ کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن