• news

پروفیسر محمد رفیق عالم کی برسی‘ دس مستحق طلباء کو سکالرشپ دینے کا اعلان

لاہور (خصوصی رپورٹر) معروف صحافی‘ روزنامہ نوائے وقت کے کالم نگار‘ حمید نظامی پریس انسٹیٹیوٹ کے سابق ڈائریکٹر‘ دانشور و محقق‘ ماہر تعلیم اور نظریہ پاکستان کے داعی انعام یافتہ مصنف پروفیسر محمد رفیق عالم کی برسی کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں صحافیوں‘ دانشوروں اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کے صاحبزادہ عدنان عالم نے پروفیسر محمد رفیق کی قائداعظمؒ کی زندگی کے حالات و واقعات پر تحقیق کو شائع کرنے کا اعلان کیا۔ مزیدبراں دس مستحق طلباء کیلئے نئی تعلیمی سال کے سکالرشپ کا اعلان کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن