23 مارچ یوم تجدید عہد‘ ہر شخص ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے کا عزم کرے: معین الدین حیدر
لاہور (پ ر) سندھ کے سابق گورنر جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہ 23 مارچ یوم عہد‘ یوم احتساب ہے کہ ہم نے یہ وطن جس مقصد کیلئے حاصل کیا تھا‘ ہم نے کتنا سفر اس جانب کیا ہے؟ ہر شخص اپنا محاسبہ کرے۔ ہر شخص عہد کرے کہ پاکستان کے استحکام کیلئے اپنا فرض ادا کرے گا۔ انہوں نے یہ بات مون لائٹ سکول علامہ اقبال ٹائون اور نسبت روڈ لاہور میں یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محاذآرائی اور تعاون کی فضا بہرحال ملک کیلئے کسی طورپر مناسب نہیں اور سیاسی جماعتوں کی مرکزی قیادت کو کسی ایسے حل کی طرف بڑھنا چاہئے جو سیاسی استحکام کا باعث ہو۔