• news

105 افراد کیلئے سول ایوارڈز ملالہ یوسف زئی بھی شامل

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین(آج) 105 شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈز عطاکریں گے جن کا اعلان 14 اگست 2013ء کو کیا گیا تھا۔ صدر مملکت (آج) 23 مارچ کو ایوان صدر میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں پانچ غیر ملکیوں سمیت 39 افراد کو قومی ایوارڈز عطا کریں گے۔ گورنر پنجاب صدر مملکت کی طرف سے گورنر ہائوس لاہور میں 20 شخصیات کو، گورنر سندھ 12 شخصیات،گورنر کے پی کے 9 شخصیات کو گورنر بلوچستان 5 شخصیات کو ایوارڈز عطا کریں گے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز میں تقریب میں صدر مملکت کی طرف سے 25 شخصیات کو قومی ایوارڈز عطا کریں گے۔ نشان امتیاز پانے والوں میں غلام نبی شامل ہیں۔ ہلال پاکستان پانے والوں میں مصطفی بابر ہزلان اور روڈلفو جوز مارٹن سراویا شامل ہیں۔ ہلال شجاعت پانے والوں میں فیاض سنبل شہید شامل ہیں۔ ہلال امتیاز پانے والوں میں محمد نعیم، نبیل حیات ملک، میجر جنرل محمد طاہر، ظفر اقبال، عطاء الحق قاسمی، عرفان صدیقی اور سید اقبال حیدر شامل ہیں۔ ستارہ پاکستان جنرل (ر) سی ایس ویرا سوریا کو دیا گیا ہے۔ ستارہ شجاعت سمیعہ نورین شہید، عبدالمنصور کاکڑ شہید، ہلال حیدر شہید اور شہید اعتزاز حسن بنگش کو دیا گیا ہے۔ ستارہ  امتیاز پانے والوں میں ایم اے صدیقی، سمیع اللہ خان، حنیف خان اور حسن سردار شامل ہیں۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مجاہد، سعود احمد (سعود ساحر)، محمد ایوب خان (ایوب خاور) اور  مصباح الحق شامل ہیں۔ تمغہ شجاعت پانے والوں میں محمد بشیر شہید، ملک تاج محمد خان شہید، فضل کریم شہید، بلقیاض خان شہید، حیات اللہ خان شہید، نعیم اللہ شہید، شبیر احمد مگسی شہید، محمد انور شہید، زہرا شاہد حسین، محمد رفیق اور محبت علی انڑ شامل ہیں۔ تمغہ امتیاز پانے والوں میں وینگ ڈیجی، عبدالستار مسلم اور نجات بی بی شامل ہیں۔ تمغہ خدمت پانے والوں میں پارک کیو سون شامل ہیں۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے جن شخصیات کو پاکستان سول ایوارڈز عطا کئے گئے ان میں ستارہ  امتیاز پانے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین، شہزاد احمد اور محمد عاشق چوہدری شامل ہیں۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی پانے والوں میں حامد سلیم، حسن شاہنواز زیدی‘  ڈاکٹر محمد عارف چوہدری‘ سیسل چوہدری‘ اورنگزیب لغاری‘ تبسم کشمیری‘ یونس جاوید‘ اظہر حسین جعفری‘ سید ارشاد حسین راشد‘ خالد احمد اور ذیشان عباسی شامل ہیں۔  تمغہ امتیاز پانے والوں میں ڈاکٹر فوزیہ یوسف حفیظ‘ میاں غلام احمد جھاندر‘ وسیم احمد‘ غلام محمد ناز‘ ڈاکٹر عبدالتواب خان اور احد خان چیما شامل ہیں۔ سندھ سے پاکستان سول ایوارڈز پانے والوں میں ستارہ امتیاز ڈاکٹر سید خورشید حسنین کو دیا گیا ہے۔ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی  شاہد عبداﷲ ‘ شفیق الزمان ‘ ‘آغاخالد سلیم‘ نذیر احمدلغاری ‘ منیر حسین‘ تمغہ امتیاز پانے والوں میں نورمافرنانڈز ‘ ڈاکٹر اقبال احمد‘ مسرت مرزا‘ راجا بھائی جان‘ قمبر علی بروہی اور پروفیسر قلندر شاہ لکیاری شامل ہیں۔ خیبرپی کے سے سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں تمغہ امتیاز پروفیسر ڈاکٹر امیں بادشاہ‘ پروفیسر جیسمین شاہ‘ پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد سواتی‘ ڈاکٹر شریف اللہ خان‘ اختر نعیم خان‘ نذیر گُل‘ پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد تبسیم‘ بخت جمال اور محمد نعیم خان کو دیا گیا ہے ۔ بلوچستان سے سول ایوارڈز پانے والوں میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی پروفیسر ولی محمد خان سیال کاکڑ‘ ولی خان بابر کو دیا گیا ہے۔ تمغہ امتیاز پروفیسر ڈاکٹر اظہار حسین‘ غوث بخش صابر‘ افضل آغا مراد کو دیا گیا ہے۔ جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہیڈکوارٹرز  راولپنڈی میں سٹریٹجک آرگنائزیشنز سے تعلق رکھنے والی جن شخصیات کو سول ایوارڈز دیئے جائیں گے ان میں ستارہ امتیاز   پرویز احمد‘ خالق داد خان‘ بریگیڈیئر (ر) شفقت بیگ‘ ایئر کموڈور سید محمود حسین رضوی‘ بریگیڈیئر (ر) محمد فہیم خاور‘ بریگیڈیئر (ر) عظمت حیات‘ کرنل (ر) زاہد مجید اور سید ظہور الحسن بخاری کو دیا گیا ہے۔  صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سید توقیر اشرف‘ خلیل الرحمان‘ فاروق احمد بھٹی‘ غلام رسول اختر‘ ملک مرید حسین‘ منیر احمد‘ طارق حمید‘ طارق اکرام الحق‘ محمد یوسف خان‘ بریگیڈیئر ڈاکٹر مسعود رضا‘ حیدر علی پلیجو‘  مہرین افضل‘ جہانزیب خان لودہی کو دیا گیا۔ تمغہ امتیاز  عبدالقیوم‘ فصیح الرحمان‘ محمد فاروق اور لیفٹیننٹ کرنل (ر) خالد محمود کو دیا گیا۔ بیرون ملک پاکستان سول ایوارڈز پانے والوں میں جو پاکستانی اور غیر ملکی شامل ہیں ان میں ستارہ امتیاز ملالہ یوسفزئی کو دیا گیا۔ صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی علی محمدی خراسانی کو دیا گیا۔ تمغہ پاکستان ژائو کیائو کو دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن