• news

دنیا پروپیگنڈا بند کرے‘ اسلام شدت پسندی دہشتگردی کے خلاف ہے: سعودی عالم دین

لاہور (اے پی پی)  مکہ مکرمہ کی عظیم دینی درسگاہ  مدرسہ صولتیہ کے جید اسلامی سکالر الشیخ ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ  نے کہا ہے اسلام نے امن اور سلامتی کا عالمگیر نظام  پیش کیا ہے۔ اسلام شدت پسندی ‘ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ہے یہ اعتدال کا دین ہے۔ امام کعبہ‘ مفتی اعظم سعودی عرب اور وفاق المدارس سمیت دنیا بھر کے علماء واضح طور پر فتویٰ  دے چکے ہیں‘  دنیا پراپیگنڈہ بند کرے۔ وہ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں  سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ امن والوں  کو پسند اور فسادیوں کو  ناپسند کرتا  ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن