• news

طرابلس: بشار الاسد کے حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپوں میں 11افراد ہلاک

بیروت  (اے پی پی) لبنان کے   شہر طرابلس میں    بشار الاسد کے حامیوں اور مخالفین کے مابین ہونے   والی جھڑپوں میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  شامی تنازعے کے آغاز کے بعد ہمسایہ ملک لبنان بالخصوص طرابلس میں تشدد دیکھا جا رہا ہے، جہاں شیعہ اور سنی فرقے متعدد مرتبہ متصادم ہو چکے ہیں۔ طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران ایسی ہی جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن