• news

پیپلز پارٹی پر رینٹل پاور پراجیکٹس کی وجہ سے ٹوٹ پڑنے والی عدلیہ، میڈیا کہاں ہیں: بلاول

کراچی ( آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پر رینٹل پاور پراجیکٹس کی وجہ سے ٹوٹ پڑنے والی عدلیہ اور میڈیا اب کہاں ہیں ، ہم نواز شریف حکومت کی جانب سے رینٹل پاور پراجیکٹس کے استعمال پر اب عدلیہ اور میڈیا کا رد عمل دیکھیں گے، حب حادثے میں جانی نقصان پر افسوس ہے، لگتا ہے کہ جلد میڈیا پر کالعدم تحریک طالبان کے اشتہارات بھی چلیںگے۔ ٹوئیٹر پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے بجلی کے بحران پر مختصر مدت کیلئے رینٹل پاور پراجیکٹس شروع کرنے کی کوشش کی تو میڈیا اور عدلیہ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس جنگ میں قیادت کی۔ انہوں نے پاکستان میں معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا پہلا دو تہائی صفحہ خالی ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات میں صفحے خالی چھوڑنا احتجاج کی نشانی ہے تاہم مجھے یہ نہیں پتہ کہ کون ایسی سنسر شپ کررہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن