• news

بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہو گا: علی گیلانی

نئی دہلی (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس  گ کے چیئرمین   سید علی گیلانی نے  کہا ہے کہ  پاکستا ن بھارت کو پسندیدہ ملک قرار نہ دے ۔ سید علی گیلانی نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو ممکنہ طور پر پسندیدہ ملک قرار دیئے جانے کی  اطلاعات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف کشمیریوں کی قربانیوں اور ان کی خواہشات کے منافی اقدام ہو گا بلکہ  یہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف کارروائی ہو گی اور اس سے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ جائے گا۔آلو اور پیاز کی  تجارت  کوئی معنی نہیں رکھتی اور اس قسم کے تجارتی اقدامات سے جنوبی ایشیائی خطے کی  عدم استحکام کی صورتحال کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہے نئی دہلی سے جاری بیان میں گیلانی نے کہا کشمیر کاز کو ناقابل  تلافی نقصان  پہنچے گا۔پاکستان کا کشمیر پالیسی میں ایک ایک عرصے سے استحکام اور تسلسل کا فقدان نظر آ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن