• news

منڈی بہائوالدین: 9 افراد کا قتل‘ خاتون سمیت 4 ملزموں کو 9‘ 9 بار سزائے موت

منڈی بہائوالدین (نامہ  نگار)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  نے 9 افراد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا۔ خاتون سمیت چار ملزموں کو نو مرتبہ سزائے موت‘ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ‘ عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید کا حکم سنا دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام نے مقدمہ کی سماعت کی۔ گواہوں کے باینات کی روشنی میں جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت ملزموں کو نو نو مرتبہ سزائے موت اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ قادرآباد کی بستی مخدوم میں اگست 2011ء میں جعلی پیر ناصر شاہ نے ملزمہ مصباح بی بی کے ساتھ مراسم بنائے۔ ملزمہ مصباح بی بی نے مقدمہ کے مرکزی ملزم کے ساتھ گھر سے بھاگنے کیلئے قتل کرنے کا منصوبہ  مرکزی ملزم جعلی پیر ناصر شاہ کے ساتھ مل کر بنایا تھا۔ قاتل ناصر شاہ نے اپنے ساتھیوں ملزمان محمد اقبال‘ محمد آصف کے ساتھ مل کر بھیرووال کے میڈیکل سٹور سے خواب آور گولیاں خریدیں اور اسے مٹھائی کے اندر مکس کرکے مصباح کے حوالے کر دیں۔ مصباح جو کہ گھر کی بہو تھی نے نشہ آور مٹھائی اہل خانہ جن میں 55 سالہ رضیہ بی بی  زوجہ خان محمد‘ 18 سالہ عاصمہ حقیقی بہن‘ نواز مدعی مقدمہ‘ مدعی مقدمہ نواز کے کمسن پانچ سالہ بیٹے شعیب‘ چار سالہ سہیل اس کی بیوی کوثر بی بی‘ 8 سالہ قیصر ولد بشیر‘ 35 سالہ ارشاد احمد‘ 30 سالہ فیاض احمد اور پانچ سالہ شاہ زیب کو کھلا دیں۔ بعدازاں ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر انہیں تیز دھار آلہ کے ساتھ قتل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن