لودھراں: کنویں میں زہریلی گیس سے ٹی ایم اے کے 5 ملازم جاں بحق
لودھراں (آئی این پی) لودھراں کے نواحی گائوں چک نمبر 97 میں ڈسپوزل سٹیشن کے کنوئیں میں اترنے والے ٹی ایم اے کے 5ملازم زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ ٹی ایم او کے مطابق نواحی گائوں چک نمبر 97 میں ڈسپوزل سٹیشن کے کنوئیں میں ٹی ایم اے کا ملازم موٹر ٹھیک کر رہا تھا، دم گھٹنے سے اسکی حالت غیر ہو گئی جسے بچانے کیلئے مزید 8 ملازم ایک ایک کر کے کنوئیں میں اترے اور کنوئیں میں بھری زہریلی گیس کے باعث 5 ملازم جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر کو بحفاظت نکال لیا گیا۔