تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے انتخابات منسوخ کر دیئے
بنکاک ( آن لائن ) تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے گزشتہ ماہ کے عام انتخابات منسوخ کر دیے ہیں ، میڈیا رپورٹ کے مطابق آئینی عدالت نے یہ فیصلہ گذشتہ روز سنایا ہے جس کے بعد وہاں پایا جانے والا سیاسی بحران مزید کشیدہ ہو گیا ہے۔ آئینی عدالت نے ان انتخابات کے خلاف فیصلہ تین کے مقابلے میں چھ ووٹوں سے دیا ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ انتخابات غیر آئینی تھے۔ اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ پورے ملک میں ایک ہی روز ووٹنگ نہیں کروائی گئی تھی۔