اداکارہ عبیدہ انصاری انتقال کرگئیں
لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی ٹیلی ویڑن کی معروف اداکارہ عبیدہ انصاری جہان فانی سے کوچ کر گئیں ان کی عمر ستربرس تھی۔انہوں نے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں زندگی ہے،خالہ کلثوم کا کنبہ،، اور قدوسی صاحب کی بیوہ شامل ہیں۔