وینا نے پاکستان میں تقریب ولیمہ کی تیاری شروع کردی
لاہور(کلچرل رپورٹر) ویناملک نے پاکستان میں ولیمہ کی تقریب کے لئے تیاریاں شروع کردیں۔وینا ملک نے کہا کہ دبئی اور امریکہ میں شادی کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات ہرلحاظ سے یادگارتھیں لیکن اب پاکستان میں بھی اسی طرح کی ایک یادگارتقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس کے لئے تیاری شروع کردی ہے۔میری اوراسد کی فیملیزکے علاوہ بہت سی اہم شخصیات کواسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جائے گی تاہم کچھ وجوہات کی بناءپر فی الحال ولیمہ کی تقریب کی تاریخ بتانا نہیں چاہتی مگریہ طے ہے کہ بہت جلد پاکستان آنیوالی ہوں۔ اس دوران سب سے پہلے اسلام آباد میں ولیمہ کی تقریب ہوگی جس میں اہم شخصیات شرکت کرینگی۔ میڈیا کوبھی دعوت نامے بھجوائے جائینگے۔