ایئر ایگل ایوی ایشن اکیڈمی کی افتتاحی تقریب
لاہور(خبر نگار)ائیر ایگل ایوی ایشن اکیڈمی لاہور کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر شاہین فائونڈیشن ائیر مارشل (ر) محمد عارف پرویزتھے جنہوں نے فیتہ کاٹ کر اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ بعد ازاں چیف ایگزیکٹو ائیر ایگل پرائیویٹ لمیٹڈ نے اکیڈمی کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کے منصوبوں کا جائزہ پیش کیا۔