• news

مارننگ گلوری جہاز پر عملہ کے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا طریقہ طے کیا جا رہا ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(ثناء نیوز) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب کرائے گئے جہاز مارننگ گلوری کے 6 پاکستانیوں کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جارہا ہے۔ دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ بحری جہاز مارننگ گلوری کو لیبیا کے حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، عملہ کے چھ پاکستانیوں کو واپس لانے کا طریقہ کار طے کیا جارہا ہے، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام چھ پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیبیا کے حکام پاکستانیوں سمیت عملہ کے تمام افراد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن