راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور کرپشن کے مزید 2 کیس احتساب عدالت میں پیش ہونگے
اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو رینٹل پاور کرپشن کیسز کے دو مزید مقدمات میں (آج) پیر کو پیش ہوں گے، سابق وزیراعظم اور دیگر دو افراد کے خلاف نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کی سماعت میں ملزمان کو پہلی مرتبہ عدالت پیش ہونے کے نوٹسز جاری ہو چکے ہیں۔ نیب کے چیئرمین چوہدری قمر الزمان نے راجہ پرویز اشرف اور دیگر دو ملزمان کے خلاف ساہیوال سیالکوٹ اور ملتان میں دو رینٹل پاور منصوبوں میں مبینہ خورد برد کے الزام میں دو ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف کو احتساب عدالت نے پہلے سے دائر رینٹل پاور کرپشن کیس میں حاضری سے استثنیٰ دیا ہوا ہے۔