• news

سرائے مغل میں بیوہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، برہنہ فلم بھی بنا لی

سرائے مغل+ قصور+ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) سرائے مغل میں دو اوباش نوجوانوں  کی گن پوائنٹ پر بیوہ خاتون  سے زیادتی،  بلیک میل کرنے کیلئے برہنہ فلم بھی بنا لی۔ ہنجرائے کلاں کی نبیلہ کی شادی چند سال قبل رائے ونڈ کے نوجوان سے ہوئی تھی مگر گزشتہ سال  اسکا خاوند اور بیٹا روڈ ایکسیڈنٹ میں ہلاک ہوگیا تو نبیلہ اپنی ماں کے پاس آگئی گزشتہ روز نبیلہ سودا سلف لینے کیلئے جارہی تھی  نوجوانوں عمر اور فاروق نے اسے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا، عمر نے اس سے زیادتی کر ڈالی۔ علاوہ ازیں اٹھارہ ہزاری میں بچے، فیصل آباد، اوکاڑہ میں 2 لڑکیوں، حجرہ شاہ مقیم میں بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔  فیصل آباد میں تھانہ ساندل بار کے علاقہ چک نمبر59 ج ب کے مظہر حسین کی 12سالہ بیٹی (ف) کو ملزمان آصف وغیرہ 4 افراد زبردستی گھر سے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اُسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیاگیا۔  اوکاڑہ کے قصبہ شیر گڑھ میں محلہ دربار شریف کی نسیم بی بی دختر جمعہ خاں اپنے گھر میں موجود تھی اچانک وسیم عباس آیا اور گھر میں داخل ہو کر نسیم بی بی کو یرغمال بنا کر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم فرار ہو گیا۔ حجرہ شاہ مقیم میں گن پوائنٹ پر خاتون کو اغواء کر کے چھ افراد 9 روز مختلف مقامات پر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے (ش) ملزمان کے سخت پیرہ سے فرار  ہو گئی۔راجووال کی شادی شدہ خاتون شمائلہ ناز زوجہ پرویز احمد دوپہر کے وقت اپنے خاوند کے ساتھ سودا سلف لینے کے بعد راجووال پہنچے تو اچانک سیاہ رنگ کی کرولا کار میں سوارمسلح 4 افراد نے گھیرے میں لے لیا۔ اٹھارہ ہزاری میں اوباش نوجوان کی 5 سالہ معصوم بچے سے زیادتی، خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن