ایبٹ آباد کی الشبہ نے مارشل آرٹ کے مقابلوں میں 7 گولڈ میڈل حاصل کر کے کم عمر بچی کا ریکارڈ بنا لیا
ایبٹ آباد (اے پی پی) ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی 11 سالہ الشبہ نے مجموعی طور پر 7 گولڈ میڈل حاصل کر کے یہ انعام حاصل کرنے والی کم عمر ترین بچی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کم عمر ووشو کی کھلاڑی نے لاہور میں منعقدہ نویں نیشنل چمپیئن شپ اور قومی سطح پر منعقدہ مارشل آرٹس کے مقابلوںمیں حصہ لیا۔ اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے 5 گولڈ میڈل حاصل کئے۔ ان مقابلوں میں شائولین چمپیئن شپ جھنگ، فیصل آباد اور لاڑکانہ میں منعقد ہونے والے مقابلے شامل ہیں۔ الشبہ نے قبل ازیں پشاور میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل چمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہزارہ آرٹس کونسل ایوارڈ بھی حاصل کیا ہے، 2011ء میں جونیئر نیشنل چمپیئن شپ،اور کڈز فائٹنگ چمپیئن شپ جیتنے کے علاوہ سال 2012ء میں سیف گیمز کیلئے منتخب ہوئی، اسی سال اس نے لڑکوں کے ساتھ فائیٹ کا ریکارڈ بھی قائم کرتے ہوئے گلوکو کڈ کا خطاب بھی حاصل کیا۔ الشبہ نے ’’ اے پی پی’’ کو بتایا وہ سیف گیمز میں شرکت کیلئے تیاری کر رہی ہیںاور پرامید ہیں کہ فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملا تو وہ ارض پاک کا نام روشن کریں گی۔