• news

کیمپ جیل میں حوالاتی کی پراسرار ہلاکت خودکشی کی: جیل حکام، ایک اہلکار معطل

لاہور (سٹاف رپورٹر) کیمپ جیل میں حوالاتی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا، جیل حکام کے مطابق حوالاتی نے خودکشی کی، قیدی کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی گئی۔ فیصل آباد کے رہائشی صبغت قدیر کیخلاف قریبی رشتہ داروں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ 3ماہ گزرنے کے باوجود ملاقات کیلئے کوئی نہ آیا۔ دریں اثناء ڈی آئی جی ملک مبشر احمد خان نے کیمپ جیل میں حوالاتی کی خودکشی کے واقعہ کی انکوائری کی اور ایک اہلکار کو معطل کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن