’’چالان کرنیوالے وارڈن نے ریٹائرمنٹ لے لی‘‘مصباح کا عمر اکمل کی شاندار اننگز پر خوشگوار ٹویٹ
دبئی (آئی این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اور ایک روزہ کیلئے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کیخلاف میچ میں نوجوان بلے باز عمر اکمل کی شاندار کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مصباح الحق نے اپنے ٹویٹ میں عمر اکمل کا تیزرفتاری سے کار چلانے پر چالان کرنے والے ٹریفک وارڈن کے بارے میں کہا ’’مجھے کسی نے اطلاع دی ہے اس نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے‘‘ واضح رہے لاہور میں گذشتہ ماہ ٹریفک وارڈن نے تیزرفتاری سے ڈرائیونگ کرنے پر نہ صرف عمر اکمل کا چالان کیا بلکہ گرفتار کرکے انہیں حوالات میں بھی بند کر دیا گیا تھا۔