• news

یوم پاکستان پر لاہور سمیت پنجاب بھر میںبدترین لو ڈشیڈ نگ، عوام کو شدید مشکلات

لاہور(نیوز رپورٹر)یوم پاکستان پر چھٹی کے باوجود لاہور سمیت پنجاب بھر میں بدتر ین غیراعلانیہ بجلی کی لو ڈشیڈ نگ اور گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے عوام کی چیخیں نکل گئیں۔شہر وں میں 14سے16جبکہ دیہاتی علاقوں میں لوڈشیڈ نگ 18سے20تک پہنچ گئی۔عوام کو لوڈشیڈنگ کیخلاف شدید احتجاج اور حکو مت سے سخت نوٹس لینے اور لوڈٖشیڈ نگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ اتوارکے روز ملک میں بجلی کا شارٹ فال2ہزار میگاواٹ سے بھی تجاوز کر گیا جبکہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی حکام کے مطابق بجلی کی طلب2700 اور سپلائی  1700 میگاواٹ رہی جبکہ 1 ہزار میگاواٹ کا شارٹ فال لوڈ شیڈنگ سے پورا کیا گیاہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ 14سے16جبکہ دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانہ 18سے 20گھنٹے ہونیکی وجہ سے شہر یوں کو شدید مشکلات سامنا کر نا پڑا۔ دوسری طرف سوئی ناردرن گیس حکام کا کہنا ہے کہ لاہور ریجن میں گیس کی طلب 700 ملین مکعب کیوبک فٹ اور سپلائی 400 ایم ایم سی ایف رہی‘ شارٹ فال کے باعث کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کی شکایات ہیں۔عوام نے بڑ ھتی ہوئی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ میں اضافے پر شدید احتجاج اور وزیر اعظم سے نوٹس لینے اور لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن