روسی فوج نے کریمیا میں قائم یوکرائن کے فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھال لیا
ماسکو (اے پی پی) روسی فوجیوں نے بکتربند گاڑیوں کے ہمراہ کریمیا میں قائم یوکرائن کے فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق سواستپول کا بلبیک نامی فضائیہ کا اڈہ اب روس کے قبضے میں ہے۔ علاوہ ازیں یوکرائن میں ہزاروں افراد نے روس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مستقبل کے فیصلے کیلئے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب روس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بین الاقوامی مبصر مشن یوکرائن میں کامیاب ہو گا ۔ اس سے قبل مغربی کریمیا میں نووہ فروروکا میں سینکڑوں غیر مسلح مظاہرین نے یوکرائن کی بحریہ کے ایک اڈے پر قبضہ کر لیا تھا۔