بھارت سے بڑھتی تجارت کے باوجود پانی پر جنگ کا امکان موجود ہے: پاکستان اکانومی واچ
اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ بھارت سے بڑھتی تجارت کے باوجود دونوں ممالک کے مابین پانی کے معاملہ پر جنگ کا امکان موجود ہے۔ نئی دہلی کئی دہائیوں سے پاکستان کو ریگستان بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے جبکہ اس دوران ہماری تمام سیاسی و فوجی حکومتیں واٹر سکیورٹی کے معاملہ پرعدم دلچسپی اور غفلت کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔بھارت کی آبی جارحیت اتفاقی نہیں ‘ سوچی سمجھی طویل المیعاد پالیسی کا حصہ ہے۔پانی کا معاملہ تجارت یا مذاکرات کے ذریعے حل کرنا مشکل ہے۔