کوئٹہ سمیت بلوچستان میں شدید بارش جاری، مکان گرنے سے 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں موسم بہار کے بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، ہرنائی اور لورالائی میں کچے مکانات منہدم اور مقامی لیز میں سیلابی پانی اندر داخل ہونے کی وجہ سے3 مزدوروں سمیت 4افرادجاں بحق جبکہ 4سے زائد زخمی ہو گئے، ندی نالوں میں شدید طغیانی کے باعث بہت سے علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہو گئی، وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں پشین‘ زیارت‘ کان مہترزئی‘ خانوزئی‘ قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ دوسرے روز سے جاری ہے۔