ہمیں متحد ہو کر پاکستان کو مسائل مشکلات کے چنگل سے نکالنا ہو گا: مہر ندیم اختر
برسلز (نامہ نگار) ’’Love پاکستان ‘‘کے چیئرمین مہر ندیم اختر نے کہا کہ پاکستان کو معاشی بدحالی، مصیبتوں، مسائل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے ہم سب کو متحدہ و منظم ہو کر جدوجہد کرنا ہو گی۔ اس کے لئے لو پاکستان وقت کی ضرورت ہے جس کے ذریعے دیار غیر میں مقیم پاکستانی و کشمیری متحد و منظم ہو کر اپنی سوہنی دھرتی کی ساکھ کو بہتربنانے کیلئے کاوشیں کریں گے۔