بھارت میں کشمیری طلباء کا مستقبل دائو پر لگ گیا‘ پاکستان سمیت سارک ممالک ان کی مدد کریں: علی گیلانی
سرینگر (این این آئی) بزرگ کشمیری لیڈر و حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیری طلباء کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔ پاکستانی حکومت اور دوسرے سارک ممالک کی کشمیری نوجوانوں کو تعلیمی اور پیشہ ورانہ کورسز کی تکمیل کیلئے انسانی بنیادوں پر اپنے اپنے ممالک کے تعلیمی اداروں میں داخلہ دیں اور ان کی زندگیاں بچانے میں مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آج تک بھارتیوں کیساتھ مذہب اور عقیدہ جانے بغیر برادرانہ رویہ اختیار کیا۔بھارت اب کسی بھی طور کشمیریوں کیلئے محفوظ جگہ نہیں رہی۔