• news

افغانستان میں امن ضرور واپس آئے گا‘ نوجوان جدید تعلیم سے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کریں: کرزئی

کابل (اے پی اے) افغان صدر حامد کرزئی نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ جدید تعلیم حاصل کر کے طالبان کا مقابلہ کریں اورکابل کے سیرینا ہوٹل میں مارے جانیوالے 2بچوں کے خون کا قرض اتاریں۔انشاء اللہ افغانستان میں امن ضرور واپس آئیگا۔  نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک سکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا طالبان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ان رابطوں کا نتیجہ امن کی صورت میں نکلے گا۔ افغان صدر نے صحافی سرداراحمد، اسکی اہلیہ اور 2 بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

ای پیپر-دی نیشن