• news

امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی میری ای میلز کو بھی مانیٹر کر رہی ہے: جمی کارٹر

نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ کے سابق صدر نے تفتیش ظاہر کی ہے کہ امریکہ کی نیشنل سکےورٹی ایجنسی ان کی ای میلز کو بھی مانیٹرنگ کر رہی ہے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ غیر ملکی عہدیداروں کے ساتھ خط و کتابت کےلئے پرانی طرز کے پیغام رسانی کی حمایت کرتے ہیں انہوں نے شکوہ کیا کہ جاسوسی یا نگرانی کے معاملے کو حد سے زیادہ آزاد کر دیا گیا ہے جس سے ہماری اپنی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کسی غیر ملکی لیڈر کے ساتھ ذاتی پیغام رسائی یا خط و کتابت کےلئے وہ خود اپنے ہاتھوں سے لکھ کر پوسٹ آفس کے ذریعے بھجھواتا ہے کیونکہ مجھے یقین ہے کہ میری ای میلز کو بھی مانیٹر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ سنوڈن نے امریکہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے مگر امریکیوں کی نجی زندگی پر عمل دخل کا سلسلہ حد سے زیادہ آگے تک نکل چکا ہے۔ آج یہ معاملہ عوام کے نوٹس میں لاتا ہوں یہ مسقتبل میں فائدہ مند ثابت ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی جمہوریت ہرٓوقت جاسوسی کے نرغے میں ہے اور امریکہ میں فی الوقت فعال جمہوریت کام نہیں کر رہی۔

ای پیپر-دی نیشن