• news

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 56 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دیدی

واشنگٹن اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + اے پی اے)آئی ایم ایف نے پاکستان کو 55کروڑ56 لاکھ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دیدی۔ وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز واشنگٹن میں ہوا۔ عالمی مالیاتی ادارے کی منظوری کے بعد فنڈ2 یا 3روز میں پاکستان کو ملنے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی تیسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر اور ڈالر کی قدر میں کمی کے اثرات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن