پنجاب حکومت کی نئی ریڈ بک جاری، ملا فضل اللہ کا نام شامل نہیں
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے نئی ریڈ بک شائع کردی جس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ پنجاب کو مطلوب نہیں۔ نئی ریڈ بک میں 95 مطلوب شدت پسندوں کے نام شامل ہیں۔ مطلوب شدت پسندوں کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کیلئے 8 کروڑ 20لاکھ کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ پنجاب میں مطیع الرحمن انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اس کی گرفتاری میں مدد دینے والے کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کا انعام مقرر ہے۔ منصور عرف چھوٹا، ابراہیم اور احسان عرف شاہد کے سروں کی قیمت 50، 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔