• news

میانوالی: اولاد نہ ہونے پر ہمسائے کی 4 سالہ بچی کو ذبح کردیا

میانوالی (نوائے وقت رپورٹ) میانوالی کے علاقے عیسیٰ خیل میں درندہ صفت انسان نے اولاد نہ وہنے پر ہمسائے کی بچی کو ذبح کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق درندہ صفت انسان نے پڑوس کی بچی کو ذبح کرکے نعش جنگل میں پھینک دی۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اولاد نہیں ہورہی تھی،جعلی پیر کے کہنے پر بچی کو قتل کیا۔ ملزم اور جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا مزید کہنا تھا کہ جعلی پیر نے بچے کے خون سے تعویذ لکھ کر دینے اور اولاد ہونے کا یقین دلایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن