• news

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتنے کیلئے غیرمعمولی کارکرگی دکھانا ہو گی: معین خان

ڈھاکہ(اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ معین خان نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، دوسری بار ٹی ٹونٹی ورلڈ ٹائٹل جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو بقیہ دو میچوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی شکست پر بہت مایوسی ہوئی تاہم ٹیم نے دوسرے میچ میں کینگروز کے خلاف کامیابی حاصل کر کے بہت خوشی دی۔ انہوں نے کہا کہ بلے بازوں بالخصوص عمر اکمل کی کارکردگی پلس پوائنٹ ہے، امید ہے کہ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں میں غلطیوں پر قابو پالیگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن