• news

انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ کا سیمی فائنل مرحلہ مکمل

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمشن کے زیراہتمام کھیلے جانے والی انٹر یونیورسٹی بیس بال چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور سپریئر یونیورسٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔یوسی پی سپورٹس کمپلیکس رائیونڈ روڈ پر کھیلے جانیوالے ایونٹ میں ملک بھر سے 7 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں میزبان یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب نے یونیورسٹی آف لاہور کو 6 کے مقابلے میں16 سکور سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں سپیریئر یونیورسٹی نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔ فاتح ٹیم نے2 کے مقابلے میں 17 سکور سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔

ای پیپر-دی نیشن