• news

بھارتی شہریت کے خواہاں پاکستانی ہندوئوں کابھارتی حکومت کیخلاف احتجاج

نئی دہلی /اسلام آباد(اے پی اے)دو سال سے بھارتی شہریت کیلئے خوار پاکستانی ہندئووں کے حق میں فیصلہ آ جانے کے باوجود بھارتی حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی ۔بھارتی شہریت کے خواہاں پاکستانی ہندوئوں نے بھارتی حکومت کیخلاف احتجاج شروع کر دیا ۔انتخابی مہم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی بھی میدان میں آ گئی۔ بی جے پی رہنمائوں نے کانگریس حکومت پر کڑی تنقید شروع کر دی۔  واضح رہے کہ 6 ہزار پاکستانی ہندوؤں کو شہریت دینے میں تاخیر پر مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے مرکزی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پجیا جیکب آباد ضلع سندھ پنچایت نامی سماجی تنظیم نے مدھیہ پردیش ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ بھارتی ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کونوٹس جاری کرتے ہوئے چار ہفتوں میں جوا ب طلب کر لیا ہے۔وکلا کے مطابق 2012-13ء میں بھارتی پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھایا گیا لیکن کچھ نہیں ہوا۔ بھارت میں مقیم پاکستانی ہندو شہریت نہ ہونے کے باعث ملازمت کے حصول ، مکان کی تلاش کیلئے بھٹکتے پھر رہے ہیں۔ تمام تر کاغذائی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود یہ لوگ اب بھی بے آسرا ہیںجو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن