بھارت میں الیکشن ہونے تک پاکستان کیساتھ مذاکراتی عمل تعطل کا شکار رہیگا: درپردہ مذاکرات کار
سرینگر (کے پی آئی) بھارت میں نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل میں سنجیدہ پیشرفت کا انکشاف کرتے ہوئے ’’ٹریک ٹو ڈپلومیسی ‘‘ کے سرکردہ شخص اور درپردہ مذاکرات کا ر او پی شاہ نے واضح کیا کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء سے کشمیر اثر انداز نہیں ہو گا جبکہ بھارت میں الیکشن تک پاکستان کیساتھ مذاکراتی عمل تعطل کا شکار رہیگا۔