• news

روس کو جی ایٹ کے اگلے اجلاس میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ

ہیگ (اے ایف پی) دنیا کی سات بڑی معاشی طاقتوں کے گروپ سیون نے ماسکو کی جانب سے یوکرائن میں بحران پر قابو پانے میں ناکامی کی صورت میں روس پر پابندیاں عائد کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے۔ جی سیون کے رہنمائوں نے کریمیا کا الحاق کرنے کی سزا کے طور پر دنیا کی امیر ترین طاقتوں کے گروپ ایٹ سے روس کو نکالنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما کی اپیل پر اکٹھے ہونے والے رہنمائوں نے جی ایٹ کا اجلاس روس کے شہر سوچی کے بجائے روس کے بغیر برسلز میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی سیون نے کہا کہ وہ نیٹو کے رکن ممالک کی دوبارہ یقین دہانی اور یوکرائن میں معاشی اصلاحات نافذ کرنے کی بھی خواہش رکھتے ہیں۔ رہنمائوں نے روس کی 15سال تک سفارتی فورم میں شرکت پر پابندی عائد کی۔

ای پیپر-دی نیشن