• news

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 40 فرضی کمپنیوں کا پتہ لگا لیا

اسلام آباد (ثناء نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 40 فرضی کمپنیوں کا پتہ لگایا ہے، جنہوں نے حکام کی ملی بھگت کے ذریعے غیرقانونی سیلز ٹیکس ری فنڈ اور ان پٹ ایڈجسٹمنٹ میں لاکھوں روپے حاصل کئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کمپنیوں کو ٹیکس سٹاف نے فراہم کئے گئے پتہ کی تصدیق کئے بغیر رجسٹر کرلیا تھا، ان میں سے زیادہ تر کراچی کے علاقے لیاری اور نارتھ ناظم آباد سے تعلق رکھتی ہیں۔سرکاری اندازوں سے انکشاف ہوا ہے کہ اوسطا ہر کمپنی نے دھوکہ دہی سے   تین کروڑ روپے حاصل کئے۔

ای پیپر-دی نیشن