حکومت مقامی صنعت کو فروغ دینا چاہتی ہے: اسحاق ڈار
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مقامی صنعت کو فروغ دینا چاہتی ہے‘ جہاں ضروری ہوا وہاں سے ٹیکس استثنیٰ ختم نہیں کیا جائے گا‘ استثنائی ار اوز کا خاتمہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور مکمل اتفاق رائے سے ہوگا‘ انجینئرنگ انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے حکام کو ایف بی آر سے مل کر استثنائی ایس آر اوز کا جائزہ لینے اور ایف بی آر کے چیئرمین کو چیمبرز کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کرکے موقف معلوم کرنے کی ہدایت۔ وہ وزارت خزانہ میں وزیراعظم کی ہدایت پر سابقہ ادوار میں ٹیکس استثنیٰ کیلئے جاری ایس آر اوز کا جائزہ لینے کیلئے قائم کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔