ملک بھر میں بجلی کے یکساں نرخ نافذ کئے جائیں: پاکستان سٹیل ملز ایسوسی ایشن
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان سٹیل میلٹر ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا ریٹ یکساں کیا جائے۔ پنجاب اور دیگر 2 صوبوں میں بجلی کا ریٹ 6 روپے یونٹ بڑھ گیا ہے جبکہ خیبر پی کے میں بجلی کے ریٹ میں اضافہ نہیں ہوا جس کے باعث سٹیل میلٹنگ انڈسٹری پنجاب میں بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ اس امر کا اظہار پاکستان سٹیل میلٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں سعید اور ایگزیکٹو ممبر عزیز الرحمن چن نیلاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔