• news

’’سرحدی محافظ کا قتل‘‘ پاکستان سرکاری اعلان کرے: ایران‘ اغوا کاروں کیخلاف آپریشن کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم

تہران (این این آئی+ آئی این پی) ایران نے پاکستان سے کہا ہے کہ مغوی ایرانی سرحدی محافظ کے قتل کی خبر درست ہے تو سرکاری اعلان کیا جائے۔ پاکستان اپنے ملک سے شرپسندوں کا صفایا کرے۔ سیکرٹری داخلہ حسین علی امیری نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو اسکی سرزمین پر ایرانی سرحدی فورسز کے جوانوں کی ہلاکت کے بارے میں سرکاری طور پر موقف اختیار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر جیش العدل نامی دہشت گرد گروہوں کے ہاتھوں ایک ایرانی سرحدی جوان جمشید دانائی فر کی ہلاکت کی خبر درست ہوئی تو ایران اور پاکستان کے سفارتکاروں کے درمیان جاری گفتگو پر منفی اثر پڑیگا۔ ادھر پاکستان اور ایران نے ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا کرنیوالے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیلئے مشترکہ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن