پندرہ سالہ لڑکے کو تین سال قید رکھنے والے قاری اور بچے کے والد کی درخواست ضمانت منظور
لاہور(اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقامی مدرسہ میں پندرہ سالہ بچے کو تین سال سے زنجیروں میں جکڑنے والے قاری ندیم اور بچے کے والد رمضان کی درخواست ضمانتیں منظورکرتے ہوئے تیس تیس ہزار کے مچلکے داخل کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ استغاثہ کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ میں واقع مقامی مدرسہ سے زنجیروں میں جکڑا پندرہ سالہ عمیر بھاگ نکلا اور مدد مانگنے پر شہریوں نے اسے پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔ گزشتہ روز ملزموں نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست ضمانتیں دائر کیں۔ عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد دونوں ملزمان کی ضمانتیں منظورکر لیں۔