• news

لاہور اور کاہنہ میں متعدد وارداتیں، لاکھوں کا مال لوٹ لیا گیا

لاہور + کاہنہ (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری  لاکھوں نقدی اور مال سے محروم ہو گئے جب کہ کاہنہ میں ڈاکوئوں نے مختلف گھروں  میں گھس کر 41 لاکھ کا مال لوٹ لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مناواں میں ڈاکوئوں نے شبر خان کے گھرسے10لاک، نواں کوٹ میں یعقوب کے گھر سے9 لاکھ، ستوکتلہ میں ڈاکوئوں نے خورشید کے گھر سے7لاکھ، لیاقت آباد میں خوشنودکے گھر سے 7لاکھ، مسلم ٹائون میں جاوید کے گھر سے6لاکھ، شادمان میں حارث کے گھر سے 6لاکھ، ساندہ میں شاہد کے گھر سے5لاکھ، فیکٹری ایریا میں مقصود کے گھر سے4لاکھ، گڑھی شاہو میں عامر کے گھر سے3لاکھ، غازی آباد میں اسد کے گھر سے اڑھائی لاکھ، ہنجروال میں پیربخش کے گھر سے2لاکھ، نصیرآباد میں اقبال کی فیملی سے2لاکھ کے زیورات، نقدی، نولکھا میں تنویر فیملی سے2لاکھ کے زیورات، جوہر ٹائون میں نعمان کی فیملی سے2لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل، نشتر کالونی میں حامد کی فیملی سے ایک لاکھ مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل،اقبال ٹائون میں دانش فیملی سے ایک لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل، راوی روڈ میں سلیم کی فیملی سے ایک لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل،جنوبی چھائونی میں امتیاز کی فیملی سے ایک لاکھ کے زیورات، نقدی اور موبائل،شادباغ میں یاسین سے50ہزار اور موبائل، ملت پارک میں وسیم سے20ہزار روپے اور موبائل فون چھین لئے۔ فیکٹری ایریا میں طاہر،شاہدرہ میں آصف اور ماڈل ٹائون میں کاشف کی گاڑیاں جبکہ ساندہ میں زاہد، شفیق آباد میں کامران، قلعہ گجر سنگھ میں ہارون، سول لائنز میں بابرکی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ ادھر  کاہنہ کے علاقہ پانڈوکی میں 22 سے زائد ڈاکو اسرائیل نامی شخص سمیت متعدد شہریوں کے گھروں میںداخل ہوکر تمام اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر کمروں میں بندکرکے 41لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، مزاحمت پر ڈاکوئوں نے مرد وخواتین کو تشدد  کا نشانہ بھی بنایا اہل علاقہ نے مقامی پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے رہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن